6 اپریل 2013 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ نگری کپوارہ میں ایک پُر اسرار دھماکے میں بہن بھائی سمیت 3بچے زخمی ہوئے ہیں ۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ نگری کپوارہ میں ایک پُر اسرار دھماکے میں بہن بھائی سمیت 3بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری علاج کے لئے کپوارہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ کپوارہ کے مضافاتی علاقہ نگری ملہ پورہ میں صبح 8بجکر 45منٹ پر اُس وقت خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی جب غلام نبی کمار نامی شخص کے بچے صحن کے قریب کھیل کود میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر تین بچے زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے فوراً بعد مقامی لوگ جائے موقعہ پر پہنچ گئے اور تین بچوں کو فوری طور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا۔
دھماکے کے حوالے سے ابھی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲