ابنا: طالبان کے ایک ترجمان قاری یوسف احمدی نے آج بتایا کہ افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے شہر شیگل کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ روز ہونے والے امریکی ہوائي حملے میں 19 عام شہری مارے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے 19 افغان شہریوں میں 13 بچے شامل ہیں۔اس سے پہلے نیٹو نے اس حملے میں طالبان کے ایک کمانڈر حاجی متین سمیت طالبان کے دو جنگجوؤں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔واضح رہے کہ افغان عوام اور حکام نے افغانستان کے رہائشی علاقوں پر ہونے والے امریکی حملوں پر بارہا اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے ان غیرقانونی اور یک طرفہ حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن امریکہ اس مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے حملے اور عام شہریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔قابل ذکر ہے کہ سنہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے اب تک 20 ہزار سے زیادہ افغان شہری جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406778
طالبان کے ایک ترجمان قاری یوسف احمدی نے امریکہ کے ہوائي حملے میں 19 افغان شہریوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔