6 اپریل 2013 - 19:30

بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے توہین اسلام کے مرتکب بلاگرز کی پھانسی کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں لاکھوں افراد نے تحفظ اسلام نامی مذہبی گروہ کی کال پر احتجاجی ریلی نکال کر اسلامی مقدسات کے خلاف گستاخی کے مرتکب بلاگرز کو پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
 رپورٹ کے مطابق ریلی میں شریک احتجاجیوں نے اللہ اکبر اور سیکولر بلاگرز کو پھانسی دو کے نعرے لگا ئے۔ منتظمین نے اس ریلی کو لانگ مارچ قرار دیا اور انہوں نے شرکا کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد بتائی ۔
بنگلہ دیش کے مذہبی رہنما مولانا سلطان محی الدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر مظاہرین کے مطالبات نہ مانے جائیں اور بلاگرز کے خلاف قانونی کاروائی نہ ہوئی تو وہ مظاہرین کے غیض وغضب سے نہیں بچیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲