5 اپریل 2013 - 19:30

صہیوني ریاست کي فوج ميں اعلي افسران کے احکامات نہ ماننے اور سرکشي کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جس کي وجہ سے صہیوني ریاست کي نيند حرام ہوگئي ہے -

 ابنا: ذرائع ابلاغ کي جاري کردہ خبروں کے مطابق اسرائيلي فوجيوں ميں اعلي افسران کي حکم عدولي کا رجحان تيزي کےساتھ بڑھتا جارہا ہے   -اسرائيلي اخبار يديعوت احارونوت کے مطابق صيہوني فوجيوں کا ايک دستہ اعلي افسران کي حکم عدولي کرتے ہوئے چھاوني چھوڑ کر اپنے گھروں کو چلا گيا ہے-اخبار  کا کہنا ہے کہ اسرائيلي فوجيوں ميں اعلي افسران کي حکم عدولي کے بڑھتے ہوئے رجحان نے صہيوني حکام کو سخت تشويش ميں مبتلا کرديا ہے-اسرائيلي ذرائع ابلاغ کے اعترافات کے مطابق گزشتہ سال کے دوران  اسرائيلي فوجيوں ميں اعلي افسران کے احکامات نہ ماننے   کا رجحان زور پکڑگيا ہے بلکہ فوج کے اعلي افسران بھي صيہوني حکومت کي پاليسيوں اور اسکے نتائج کے حوالے سے اپني ناراضگي کا اظہار کرتے چلے آرہے ہيں-اسرائيلي فوج ميں پيدا ہونے والے بحران پر صيہوني حکام کا تشويش کا اندازہ اس بات سے لگآيا جاسکتا ہے کہ غاصب حکومت کے وزيراعظم بن يامين نيتن ياھو نے فوجيوں کي حکم عدولي کي بابت خبردار کر تے ہوئے اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ اگر يہ سلسلہ اسي طرح جاري رہا تو اسرائيل کاوجود خطرے ميں پڑ جائے گا-نيتن ياھو کا کہنا تھا کہ اسرائيل کا وجود  فوج کي وجہ سے برقرار ہے اور فوج  کو چاہيے کہ وہ اعلي افسران کے احکامات کي پيروي کرے کيونکہ فوج کي حکم عدولي کي صورت  ميں اسرائيل نابود ہوجائے گا-کہا جارہا ہے کہ صيہوني حکومت کي جعلي ، عاضب اور جارح حکومت کي حيات کا دارو مدار ہي فوج پر ہے يہي وجہ ہے کہ جارح حکومت ميں فوج کو ہميشہ اہم اور کليدي اہميت حاصل رہي  ہے-يہي وجہ ہے کہ فوج ميں پيدار ہونےوالے سرکشي اور  حکام عدولي کےبحران نے اس حکومت کے اعلي عہديداروں کو بري طرح تشويش ميں مبتلا کرديا ہے-حاليہ چند برسوں کے دوران فوج کے حوالے سے اسرائيل کي مشکلات ميں زبردست اضافہ ہوا ہے حتي کے لازمي فوجي سروس سے فرار  کرنے والے نوجوانوں کا معاملہ صہیوني ریاست کي بہت بڑي مشکل بن گيا ہے-اسرائيلي فوج کي جانب سے جاري کردہ اعداد و شمار کے مطابق حاليہ چند برسوں کے دوران چاليس في صد سے زيادہ نوجوان لازمي فوجي سروس سے فرار ہوگئے ہيں  اور يا سرے سے حاضر ہي نہيں ہوئے ہيں -صہیوني فوج کي آشفتہ صورتحال خاص طور سے فلسطين اور لبنان کي عوامي مزاحمتي تحريکوں سے شکت کے بعد، سخت بحران کي نشاندھي کرتي ہے-اسرائيلي فوج ميں خدمت سے اسرائيلي نوجوانوں کے فرار اور يا اعلي افسران کي حکم عدولي کي  مختلف وجوہات بيان کي جارہي ہيں- جن ميں دوسرے علاقوں سے لاکر فلسطين ميں بسائے جانےوالے يہوديوں کو جھوٹے وعدے دلانا اور پھر ان پر عمل نہ کرنا شامل ہے يہي وجہ ہے کہ اب بڑي تعداد ميں يہودي اسرائيل سے واپس امريکا يورپ يا  اپنے اپنے ملکوں کو لوٹ رہے ہيںصہیوني ریاست کے جھوٹے پروپيگنڈے سے متاثر ہوکر مقبوضہ فلسطين آنے والے يہوديوں کو پہلے ہي دن اس بات کا اندازہ ہوجاتا ہے کہ صہیوني ریاست انہيں اپني توسيع پسندانہ پاليسيوں کو آگے بڑھانے کے ايک حربے کے طور پر استعمال کر رہي ہے....../169