5 اپریل 2013 - 19:30

پاکستان کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز آپریشن میں تحریک طالبان پاکستان کا ایک مقامی کمانڈر ہلاک جبکہ ۲۴ اراکین گرفتار ہوئے ہیں

ابنا: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے نہ صرف کالعدم تنظیم کے چوبیس اراکین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ مزاحمت کے دوران تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کا ایک مقامی کمانڈر بھی مارا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے لئے السی گوٹھ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو جرائم پیشہ افراد نے فائرنگ شروع کردی۔۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تحریک طالبان پاکستان السی گوٹھ کا کمانڈر نعمت اللہ زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

آپریشن کے دوران دو رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے، اس سے قبل رینجرز نے سہراب گوٹھ میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کےکارندوں سمیت چوبیس ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے سٹرسٹھ  ہتھیار برآمد کئے گئے۔

جہاں رینجرز حرکت میں نظر آئی وہیں پولیس نے بھی ٹارگٹڈ آپریشن کر ہی ڈالے اور شرافی گوٹھ ، معین آباد نمبر ایک اور دو، فیچر کالونی، شرافی گوٹھ اور مانسہرہ کالونی میں ٹارگیٹیڈ آپریشن کرکے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ گروہ سے ہے۔

اس سے قبل پولیس کی بھاری نفری نے سکندرگوٹھ میں سرچ آپریشن کیا۔ گھرگھرتلاشی  کے دوران پندرہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برامد ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲