اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جمعرات کو موصل کے شمال مشرقی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس افسر کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دو بارڈی گارڈوں کو زخمی کر دیا۔جنوب مشرقی موصل میں بھی ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔اس رپورٹ کے مطابق موصل میں فوجی چھاونی پر کار بم کے ذریعہ خود کش حملے میں کم سے کم ۷ عراقی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ بغداد کے شمالی علاقے کرکوک میں بھی ایک بم دھماکے سے دو پلیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک عام شہری ہلاک ہوا ہے۔ مسلح افراد نے حومہ کے علاقہ ابو غریب میں بھی ایک پلیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ادھر بغداد کے شمالی علاقہ الطارمیہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک عام شہر کو گولی مار کر جانبحق کر دیا۔ جبکہ بغداد کے شمال مشرقی علاقہ المقدادیہ میں ایک شخص کو اس کے گھر کے پاس نامعلوم افراد نے گولی سے ہلاک دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406033
عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے کم سے کم ۲۰ افراد کو اپنی دھشتگردانہ حملات کا نشانہ بنایا۔