3 اپریل 2013 - 19:30

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ابنا: بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔لیویز حکام نے بتایا کہ اسلحہ بردار عسکریت پسندوں نے پاک افغان سرحد کے قریب بائی پاس روڈ پر ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں پیش آئیں۔زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔لیویز حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک شدگان میں قبائلی رہنما طاہر شاہوزئی بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آور موقع وردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲