ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ "ایگور مارگولوف " نے بدھ کو روسی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا پائیدار حل ، پرامن مقاصد کےلئے ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کرنے میں مضمر ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین نے بارہا اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں سے مذاکرات ناکام ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کل جمعہ کو قزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں شروع ہونیوالے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405783
روس کے نائب وزیر خارجہ نے گروپ پانچ جمع ایک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی حقوق کو کسی پیشگی شرط کے بغیر تسلیم کرے۔