3 اپریل 2013 - 19:30

انٹر بورڈ کمیٹی نے پاکستان کے سابق وفاقی وزیر تعلیم شیخ وقاص اکرم کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دے دیں۔

ابنا: انٹر بورڈ کمیٹی نے پاکستان کے سابق وفاقی وزیر تعلیم شیخ وقاص اکرم کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دے دیں۔ذرائع کے مطابق، وقاص اکرم نے انٹر بورڈ کمیٹی کو او لیول کا کوئی سرٹیفیکیٹ پیش نہیں کیا۔ صرف اے لیول کا سرٹیفیکیٹ دیا جسے کیمبرج یونیورسٹی نے جعلی قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق، کیمبرج یونیورسٹی کے پاس وقاص اکرم کی او/ اے لیول کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔  انٹر بورڈ کمیٹی نے ایچ ای سی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲