ابنا: ہندوستان کی وزارت تجارت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ نئي دہلی اور تہران کے درمیان تجارتی معاملات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور ہندوستان ایران سے تیل کی خریداری بند نہیں کرے گا۔اس سے پہلے ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم ویرپا موئیلی نے بھی ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی کہ ہندوستان نے ایران سے تیل کی خریداری بند کردی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان، ایران پر مغرب کی مسلط کردہ پابندیوں کی پروا کئے بغیر ایران سے تیل درآمد کئے جانے والے خام تیل کے بیمہ کے لئے دو ہزار کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ پہلے ہی قائم کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔ یہ فنڈ ایران سے تیل درآمد کرکے ہندوستان کے تیل صاف کرنے والے کارخانوں کے بیمہ پر استعمال کیا جائے گا اور اس فنڈ کے قیام سے ہندوستانی تیل کے کارخانوں کو ایرانی خام تیل کے بیمہ کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہوجائے گا۔
.......
/169