ابنا: بعض ذرائع کے مطابق محمد اقبال ایڈووکیٹ نے 2004ء کو پرویز مشرف کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ حساس ادارے کے ملازم عتیق الرحمن اور اقبال کے اغواء میں ملوث ہیں۔ 2009ء میں عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف کو مفرور قرار دیا اور انکی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کے ایف آئی اے حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔ جا ری کئے گئے ہدایت نامہ کے مطابق پرویز مشرف ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے بیرون ملک نہیں جاسکتے۔ ایف آئی اے حکام نے امیگریشن حکام کو باقاعدہ تحریری طور پر ہدایات جاری کردی ہیں ۔......./169
30 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404484
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی پراسیکیوشن کو پرویز مشرف کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔