ابنا: وائل الحلقی نے دمشق میں انجینیرنگ کالج پر دہشتگردوں کے مارٹر گولوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام کی فوج چالیس ملکوں کے دہشتگردوں سے مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شام کے دانشوروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن یہ اقدامات دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے شام کی حکومت، ملت اور فوج کے پائے ثبات میں لغزش نہیں لاسکتے۔ درایں اثنا شام کے نائب وزیر اعظم قدری جمیل نے کہا ہے کہ شام کی حکومت اور پارلیمنٹ قومی مذاکرات شروع کرانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات سے حقیقت پسندانہ ماحول فراہم ہوگا۔ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے انٹلجنس چیف شام میں دہشتگردوں کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بعض عرب ممالک چیچنیا کے مسلح گروہوں کو شام میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف جنگ کے لئے شام بھیجنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ چیچنیا کے مسلح گروہوں کو بم بنانے میں مہارت حاصل ہے۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صہیونی ریاست، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔...../169
29 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404331
شام کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شام کی فوج چالیس ملکوں سے بھیجے گئے دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے۔اس وقت شام دہشتگردوں کی قبرستان بن چکا ہے .