27 مارچ 2013 - 19:30

علمدار روڑ اور ہزارہ ٹاؤن کے سانحات کے خلاف ہم نے ملک بھر میں760مقامات پر دھرنے دے کر ثابت کیا کہ ہم ڈرنے والے نہیں مظلومین کوئٹہ کے مطالبات پورے نہیں ہوئے، الیکشن میں حکمرانوں سے انتقام لیاجائیگا، شہدائے کیرانی روڈ کے چہلم کے اجتماع سے خطاب.

ابنا: کوئٹہ... ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہداء کا مقدس خون ہماری طاقت ہے ، دشمن ہمیں بم دھماکوں ٹارگت کلنگ اور خود کش حملوں سے خوفزدہ نہیں کر سکتا ،علمدار روڑ اور ہزارہ ٹاؤن کے سانحات کے خلاف ہم نے ملک بھر میں760مقامات پر دھرنے دے کر ثابت کیا کہ ہم ڈرنے والے نہیں،ملت تشیع میدان میں حاضر رہنے والی قوم ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں سانحہ کیرانی روڈ کے شہداء کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا. اجتماع میں ملک بھر سے علماء کرام ،شاعر ،منقبت خواں اور سیاسی عمائدین سمیت ہزاروں مرد خواتین اوربچے شریک تھے ۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کوئٹہ کے سانحات کے خلاف ملک گیر احتجاجی دھرنوں میں ہمارے ساتھ بردران اہلسنت اور ااقلیتی برادری سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد نے بھر پور شرکت کی اور یہ ثابت کیا کہ ملت اسلامیہ میں تفرقہ پھیلانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور وہ انسان کہلانے کی بھی لائق نہیں ۔انھوں نے کہا قرآن کی روشنی میں ہمارے شہدا ء مرے نہیں بلکہ زندہ ہیں اور اپنے خدا کے ہاں رزق پا رہے ہیں ہمارے شہداء نے نہ صرف اپنے بلکہ اپنی قوم کے بھی زندہ ہونے کا بھی ثبوت دیا،انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں اور اسلام کے نا م پر مظلوموں کا خون بہاتے ہیں تاکہ ملک میں مختلف مکتبہ فکر آپس میں دست گریبان ہو جائے مگر ہم ان کے نا پاک عزائم پورے نہیں ہونے دینگے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ سانحہ ٹاؤں کے خلاف دیئے گئے احتجاجی دھرنوں کے دوران حکومت نے مظلومین کوئٹہ کے جو 23مطالبات منظور کئے تھے ان پر عمل درآمد نہیں ہوا ، اب پوری شیعہ قوم ان حکمرانوں کا بائیکاٹ کرے گی اور الیکشن میں بھر پور حصہ لیکر ان سے انتقام لے گی ۔انھو ں نے کہا کہ گزشتہ دھرنوں میں ہمارا مطالبہ بلوچستا ن میں فوج بلانے کا تھا تاکہ ملک میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ہو ،مگر جنرل کیانی نے ایسا نہیں کیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جنرل کیانی یا ان دہشتگرد وں سے ڈرتے ہیں یا پھر انکے ساتھ ملے ہوئے ہیں؟ہم جنرل کیا نی کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ فوج ہماری ہے، پاکستان ہمارا ہے جنرل کیانی کا نہیں اگر اب پاکستان کے کسی گوشے میں اہل تشیع پر حملہ ہوا تو ہم اپنا انتقام حکمرانوں اور جنرل کیانی سے لینگے ۔ اجتماع سے ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی شوریٰ نظارت کے رکن علامہ مرزایوسف حسین،یکجہتی کونسل کے چیئرمین سردار سعادت علی اور حاجی قیوم سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔
.....
/169