26 مارچ 2013 - 19:30

امریکہ کے معروف دانشور نوام چامسکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے۔

ابنا: امریکہ کے معروف دانشور نوام چامسکی نے برطانوی اخبار " گارڈین " کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑنے کی وجہ سے اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں اس کے اخلاقی زوال اور عالمی سطح پر اس کے الگ تھلگ پڑنے کا سبب بنی ہیں کہا کہ مستقبل میں اسرائيل کا خاتمہ ہونا ہی ہے اور اس میں بہت زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ نوام چامسکی نے عرب ممالک میں آنے والے انقلاب سے متعلق مغرب کے رویہ کو مضحکہ خیز بتایا اور کہا کہ جو سروے ہوئے ہیں ان کے مطابق مصر کے 80 سے 90 فی صد لوگ امریکہ اوراسرائیل کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باراک اوباما امید اور تبدیلی کے بارے میں اپنی جوشیلی تقریروں سے صدر بنے تھے لیکن ان کی تقاریر پوری طرح سے بے بنیاد ثابت ہوئيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242