23 مارچ 2013 - 19:30

پاکستان میں انتخابی مہم باقاعدہ شروع ہو گئي ہے اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے کاغذات نامزدگي حاصل کرنا اور جمع کرانا شروع کر دیئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کاغذات نامزدگی چوبیس مارچ سے لے کر انتیس مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ تیس مارچ سے لے کر پانچ اپریل تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگي کی جانچ پڑتال ہو گي۔ نو اپریل تک اپیلیں جمع کرائي جا سکیں گي۔ ان اپیلوں پر فیصلہ سولہ اپریل کو ہو گا اور امیدواروں کی حتمی فہرست اٹھارہ اپریل کو جاری کر دی جائے گی۔ ان انتخابات میں پرانے سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ نئے افراد بھی بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔......./169