ابنا: نجيب ميقاتي نے ايک پريس کانفرنس ميں اچانک اپنے عہدے سے استعفا دے ديا تھا ان کے استعفے کے بعدشمالي شہر طرابلس ميں مسلح گروہوں کے درميان جھڑپوں ميں شدت آگئي ہے
الميادين ٹي وي کے مطابق لبنان کے وزير داخلہ مروان شربيل نے ملک کي صورتحال کو انتہائي تشويشناک قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ طرابلس کي صورتحال اتنہائي بحراني ہوگئي ہے-
انہوں نے کہا کہ طرابلس ميں جو کچھ ہورہا ہے وہ بہت بڑا چيلنج ہے اور اس کا تعلق علاقائي قوتوں سے ہے-
وزيراعظم نجيب ميقاتي کے استعفے کے بعد شمالي لبنان کے شہر طرابلس ميں مسلح افراد کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں شدت آگئي ہے اور اب تک ہونے والے جھڑپوں ميں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے ہيں-
لبنان کے وزيراعظم نجيب ميقاتي نے جمعے کي رات ايک پريس کانفرنس ميں اچانک اپنے استعفے کا اعلان کرديا تھا-
لبنان کے صدر ميشل سليمان نے ہفتے کے روز انکا استعفي منظور کرليا اور نئے وزيراعظم کے تقرر تک انہيں کام جاري رکھنے کا حکم ديا ہے-
ادھر حزب اللہ لبنان کے پارليماني دھڑے نے وزيراعظم نجيب ميقاتي کے استعفے پر کڑي نکتہ چيني کي ہے-
حزب اللہ کے پارليماني ليڈر محمد رعد نے کہا ہے کہ وزيراعظم ميقاتي کے استعفے نے ملک کو ٹھوس چيلنجوں سے دوچار کرديا ہے کيونکہ انہوں نے اتنہائي حساس حالات ميں استعفي ديا ہے-
انہوں نے وزيراعظم ميقاتي کے استعفي کو نا پختگي قرار ديتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دباؤ سے اغيار کے مقابلے ميں ملک کے اندر ايک خود مختار حکومت کي تشکيل کے حوالے سے حزب اللہ کے عزم ميں کوئي تبديلي واقع نہيں ہوگي-
حزب اللہ کے پارليماني ليڈر نے مزيد کہا کہ ملک کے پوليس چيف کي مدت ملازمت ميں توسيع کا معاملہ نجيب ميقاتي کے استعفي کي اصل وجہ نہيں ہے-
اکثر تجزيہ نگاروں کا خيال ہے کہ وزيراعظم نجيت ميقاتي نے کے استعفے کے معاملے ميں داخلي معاملات سے زيادہ بيروني دباؤ کارگر ثابت ہوا ہے-
.......
/169