ابنا: امریکی صدر نے گذشتہ دنوں خاص کر مقبوضہ فلسطین کے دورے کے موقع پر ایران کے خلاف ایک بار پھر بے بنیاد الزام لگائے ہیں باراک اوبامہ نے گذشتہ روز ایک اسرائیلی یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کر تے ہوئے جہاں اسرائیل کی سلامتی اور اسے درپیش داخلی اور بیرونی خطرات کی طرف اشارہ کیا ہے وہاں کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ کہنا درست ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کے کے لئے خطرہ ہے بلکہ امریکہ اور پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے ۔امریکی صدر نے ایک بار پھر بےبنیاد الزام لگایا ہے کہ ایران ایٹم بم بنارہا ہے ۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا ایران خطے میں ایٹمی دہشتگردی اور ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ میں اضافہ کر رہا ہے ۔امریکی صدر کے ان الزامات کے جواب میں بس یہی کہا جاسکتا ہے کہ آج یہ بات کس سے پوشیدہ ہے کہ دنیا میں امریکہ واحد ملک ہے جس نے کسی دوسرے ملک کے خلاف ایٹم بم استعمال کیا ہے جس میں دولاکھ سے زیادہ جاپانی لقمہ اجل بنے اور اس علاقے کے ہزاروں افراد اب بھی ایٹمی تابکاری سے پیدا ہونے والی مشکلات کا شکار ہیں۔باراک اوباما جس کا ملک اسطرح کے تاریک ماضی کا حامل ہے وہ کسطرح ایران سے یہ کہہ سکتا ہے کہ ایران عالمی برادری کے حقوق پامال کر رہا ہے ۔باراک اوباما نے اسرائیلیوں کو خوش کرنے کے لئے یہ بھی کہا ہے کہ آج ایران ماضی سے زیادہ عالمی سطح پر تنہا اور اقتصادی مشکلات سے دوچار ہے۔حقیقت یہ ہے کہ باراک اوباما نے وہ دعوے کئے ہیں جنہیں عالمی برادری تو ایک طرف خود امریکی حکام بھی ماننے کو تیار نہیں امریکی بارہا اعتراف کر چکے ہیں کا امریکہ کو ایران کے حوالے سے مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے۔ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے لیکر آج تک امریکہ نے ایرانی قوم کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو جاری رکھا ہوا ہے ملک کے اندر مسلح بغاوتیں،صدام کی طرف سے جنگ کا مسلط کرنا،اقتصادی محاصرہ،مسافر طیاروں کا گرانا اور ایٹمی سائنس دانوں کے قتل جیسےاقدامات ہیں جن کا ارتکاب امریکہ نے کیا ہے۔دھمکیاں اور اقتصادی پابندیاں امریکی پالیسیوں کا بنیادی حصہ رہیں۔امریکہ اسرائیل کی حمایت کرکے اور ایران پر الزامات لگا کر خود کو صاف بچانا چاہتا ہے ۔کیا امریکہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں جو امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت سے تیارکئے گئے ہیں عوام کی توجہ ان سے ہٹا سکتا ہے اور اسے دنیا سے پوشیدہ رکھ سکتا ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ خطے اور دنیا کے لئے اصل خطرہ امریکہ اور اسرائیل ہیں کیونکہ یہ امریکی حکومت ہی ہے جس نے ایران میں مداخلت کی کوشش ،اور ایران کے لئے خطرات اور دھمکیوں کی فضا بنائی ہےاور باراک اوباما کے صیہونی ماحول میں دئیے گئے حالیہ بیانات کو بھی دھوکہ دہی، عوام فریبی اور غیر منطقی کے علاوہ کوئی اور عنوان نہیں دیا جاسکتا۔................/242
21 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 402091
امریکہ اسرائیل کی حمایت کرکے اور ایران پر الزامات لگا کر خود کو صاف بچانا چاہتا ہے ۔کیا امریکہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں جو امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت سے تیارکئے گئے ہیں عوام کی توجہ ان سے ہٹا سکتا ہے اور اسے دنیا سے پوشیدہ رکھ سکتا ہے