ابنا: اطلاعات کے مطابق آل امشیخ قبیلے کے ایک سردار شیخ سلمان عوفان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی منگل کے روز اپنی بکتربند گاڑیوں کے ساتھ یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے منبہ میں داخل ہو گئے جس کے بعد ایک بار پھر مسلحہ جھڑپیں شروع ہو گئيں۔
دوسری جانب یمن کے شمالی صوبے الجوف میں ایک قبائلی رہنما نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی یمن کی حدود میں تین کلومیٹر اندر تک گھس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فوجیوں کے اس اقدام کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے فوجی کئی مہینوں سے منبہ علاقے کے پہاڑ تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن آل امشیخ قبیلہ ان کا مقابلہ کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242