19 مارچ 2013 - 20:30

بنگلہ دیش کے صدر ظل الرحمٰن کا بدھ کو سنگا پور کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔

ابنا:غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے صدر ظل الرحمٰن کا بدھ کو سنگا پور کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ وہاں گردوں کا علاج کرانے کے لیے داخل تھے ۔ انہیں تنفس کا بھی مرض تھا۔سنگا پور میں بنگلہ دیش ہائی کمشنر محبوب الزماں نے اعلان کیا کہ صدر ظل الرحمٰن کا شام پونے سات بجے انتقال ہو گیا۔ وہ 84سال کے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242