ابنا: صدراتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے سمری پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد ملک بھر میں عام انتخابات 11 مئی کو ہونگے۔ واضح رہے کہ پاکستان حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی 16 مارچ کو تحلیل کردی گئی تھی۔ جس کے بعد تین روز کے اندر نگراں وزیراعظم کا انتخاب متوقع تھا، تاہم حکومت اور اپوزیشن باہمی اختلافات کے باعث کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، جس کے بعد نگران وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس ہے، جس کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مقرر کردہ چار چار اراکین کے درمیان اجلاس اور مشاورت جاری ہے۔یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ اگر پارلیمانی کمیٹی بھی نگراں وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام رہی تو حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہوگا، جو تجویز کردہ ممکنہ ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریگی۔ تاہم صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق کوئی واضح تاریخ نہیں دی گئی۔............./242
19 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401605
پاکستان میں عام انتخابات 11 مئی کو کرانے سے متعلق صدر آصف علی زرداری نے منظوری دے دی۔