19 مارچ 2013 - 20:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے لشکر طیبہ سے منسلک ایک شخص سمیت چار افراد کو پانچ پولیس اہلکاروں پر کیے گئے قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے لشکر طیبہ سے منسلک ایک شخص سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر کے ایک اعلیٰ پولیس افسر عبدل غنی میر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے حملے کا منصوبہ لشکر طیبہ نے بنایا جس پر 2008 میں کیے گئے ممبئی حملوں کا بھی الزام ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں لشکر طیبہ کا زبیر الیاس طلحہ ضرار بھی شامل ہے جو ملتان سے آیا تھا۔واضح رہے کہ بھاری ہتھیار سے مسلح دو حملہ آوروں نے گزشتہ ہفتے پولیس کے تحت چلائے جانے والے اسکول کے کمپاؤنڈ میں سینٹرل ریزرو پولیس کے ایک گروپ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور چار شہریوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242