ابنا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آج حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور عام ہڑتال کی گئي۔ اطلاعات کے مطابق آج ہونے والی عام ہڑتال اور مظاہرے کے موقع پر پولیس کی مظاہرین سے جھڑپ ہوئي جس میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم پچاس زخمی ہو گئے۔ بنگلہ دیش میں خالدہ ضیاء کی نیشنلٹ پارٹی نے آج سے دو دن کی ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ یہ ہڑتال گزشتہ ہفتے اپنی پارٹی کے ایک سو چّون کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی کے لیے کی گئي ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے شہر میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
18 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401276
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آج حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور عام ہڑتال کی گئي۔