اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے چند شیعہ نیشن علاقوں میں آج صبح 7 کار بم دھماکے جن میں دسیوں شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔اس رپورت کے مطابق یہ دھماکے بغداد کے علاقوں صدر، کاظمیہ، صالحیہ، اور المشتمل میں ہوئے ہیں۔المنار ٹی چینل نے شہید ہونے والوں کی تعداد ۲۳ اور زخمی ہونے والوں کی ۱۰۰ بتائی ہے جبکہ العالم ٹی چینل نے شہداء کو ۵۵ اور زخمیوں کو ۱۶۰ اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نوری مالکی کے عراق میں کفر کے فتوے لگا کر بے گناہ عوام کے قتل عام کے خطرے سے خبردار کرنے کے ایک دن بعد یہ دھماکےہوئے ہیں۔........../242
18 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401247
عربی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آج صبح بغداد کے مختلف شیعہ نشین علاقوں میں ۷ کار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجہ میں ۵۵ شہید اور ۱۶۰ زخمی ہوئے ہیں۔