17 مارچ 2013 - 20:30

بھارت کے پہلے مسلمان وزیر خارجہ سلمان خورشید کو بھارتی مسلمانوں کو متحد ہونے سے متعلق دیئے گئے پیغام پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ابنا: بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان خورشید نے یو پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے بھارت میں بسنے والے مسلمان نام نہاد خیر خواہ کے ہاتھوں کٹھ پتلی  نہ بنیں۔ خیر خوا کہنے والوں کی اکثریت مسمانوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب خطرے میں ہے اور ہمارے نوجوان سڑکوں پر مظاہرہ کرنے آ جاتے ہیں۔ یہ مسلمانوں کے ذہین کو الجھنا چاہتے ہیں جس سے گریز کرنا چاہئیے۔ بھارتی وزیر خارجہ کے اس بیان کے جواب میں اتر پردیش کی مقامی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کی جانب سے سلمان خورشید کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242