ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نےایک تقریب کے دوران نئے ہجری شمسی سال کو ایران کے لئے خوشحالی اور فراخی کا سال قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ایران کو الگ تھلگ کرنے کی سامراجی کوشش آئندہ سال بھی ناکام رہےگا اور نئے سال میں اہم واقعات اور تبدیلیاں رونما ہوں گی۔
صالحی نے گذشتہ ہفتہ ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کو سامراجی طاقتوں کی شکست کا ایک نمونہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران پر اقتصادی وار کرنے والے ممالک خود اقتصادی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔
.....
/169