16 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان میں نگراں وزیراعظم کلیئےحکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کیوجہ سے اب یہ مسلئہ ایک سیاسی بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

ابنا: پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 نام فائنل کرلئے ، اس میں خورشید شاہ، فاروق نائیک، غلام احمد بلور اور چوہدری شجاعت حسین شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد اور رسول بخش پلیجو کا نام تجویز کیا ہے تاھم پیپلزپارٹی کی سابق اتحادی جماعت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے نگراں وزیر اعظم کیلئے 2نام دیئے تھے، لیکن حکومت نے ان پر کوئی نظر ثانی نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا۔