13 مارچ 2013 - 20:30

شام میں حکومت مخالف گروہوں کو اسلحہ فراہم کرنےسے متعلق برطانیہ اور بعض دوسرے یورپی ممالک کی کوششوں پر روس کے وزیرخارجہ نے سخت انتباہ دیتے ہوئے مسلح گروہوں کی فوجی امداد کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف وزی قرار دی ہے۔

ابنا: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کل بدھ کو اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ لندن میں مذاکرات کے بعد کہا کہ شام کے عوام کو ہی اپنے صدر بشار اسد کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیئے۔لاوروف نے برطانوی وزیر خارجہ ویلیم ہیگ،وزیردفاع فیلیپ ہامونڈ ،اور روس کے وزیردفاع سرگئی شویگو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ شام کے حکومت مخالفین کوہتھیار فراہم کرنا ،بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور عالمی قوانین کے تحت ہم غیرحکومتی گروہوں کواسلحہ نہیں دے سکتے ۔واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیویڈ کیمرون نے کہا ہے کہ شام کے حکومت مخالفین کو اسلحہ دینے سے متعلق یورپی یونین کی پابندی کے باوجود برطانیہ انہیں اسلحہ فراہم کرنے کو سوچ رہا ہے۔

.....

/169