ابنا: اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کی جانب سے امریکہ پرواضح کیا جا رہاہے کہ پاکستان پرکوئی پابندی لگائی گئی تو پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکا سے ہر طرح کا تعاون ختم کر دے گا اور پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ تمام سہولیات بھی ختم کر دی جائیں گی۔
ادھر امریکہ میں پاکستانی سفیرشیری رحمن ایران،پاکستان گیس پائپ لائن کاسنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں شرکت کے بعد اسلام آبادپہنچ گئی ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق شیری رحمٰن نے صدرزرداری کوامریکی حکام کے اس منصوبے پرردعمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ شیری رحمن ایک دو روزمیں پاکستان کے وزیراعظم،وزیرخارجہ اوراعلیٰ فوجی قیادت سے بھی ملاقات کریں گی۔ان ملاقاتوں میں امریکی دباؤکے مقابلے کےلئے پاکستانی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
.....
/169