ابنا: فلسطین میں ہندوستان کے سفیر "بی ایس مبارک "نے مغربی کنارے کے شہر ،اریحا میں منعقدہ ہندوستان کے اقتصادی اور ٹیکنالوجی تعاون کے پروگرام "آیٹک" کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی ،انتخابات،بینک کاری ،ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں فلسطینیوں کو مدد دینے کےلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم دنیا کی ذہین اور محنتی اقوام میں سے ہے اور انہیں آزادانہ زندگی کا حق دینا چاہیئے ۔اس موقع پر فلسطینی رہنما صائب عریقات نے فلسطینیوں کی مدد وحمایت پر مبنی ہندوستان کے موقف کوسراہتے ہوئے مہاتما گاندی کی اس بات کی یاددہانی کی کہ "فلسطین، فلسطینیوں کی سرزمین ہے"۔
.....
/169