10 مارچ 2013 - 20:30

آذربائیجان کی یونیورسٹیوں میں اسلامی حجاب کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ آذربائیجان حکومت نے اسلام قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں باپردہ طالبات کا داخلہ ممنوع کر دیا ہے۔ آذربائیجان کی یونیورسٹیوں میں ممنوعیت حجاب کے قانون نے مسلمانوں کے دینی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اسلامی رہبران نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے لغو قانون کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ الہام علی اف کی آذربائیجان میں حکومت جو صہیونی لابی کی حمایت میں ہے اس سے پہلے کئی اسلام مخالف قوانین ملک میں لاگو کر چکی ہے اور مخالفت کرنے والوں کو جیلوں میں بند کر دیتی ہے۔ آذربائیجان کی ۸۳ لاکھ آبادی میں ۹۳ فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242