9 مارچ 2013 - 20:30

بحرین میں حکومت کے کارندوں نے ایک بار پھر مظاہرین پر حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق بحرین کے علاقے جد حفص میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے پر امن مظاہرین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔مظاہرین جمہوریت اور آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔بحرین کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کئي افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین میں گزشتہ دو سال سے عوام پر امن مظاہرے کررہے ہیں۔بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔اس دوران بحرین اور سعودی عرب کے فوجیوں نے پر امن مظاہرین پر بے بناہ ظلم کیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242