8 مارچ 2013 - 20:30

امريکا کي وزارت تجارت نے اعلان کيا ہے کہ جنوري مہينے ميں ملک کے تجارتي خسارے ميں اضافہ ہوا ہے ۔

ابنا: امريکا کي وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کا تجارتي خسارہ جو دسمبر ميں اڑتيس ارب ايک سو ملين ڈالر  تھا وہ بڑھ کر جنوري ميں چواليس ارب چار سو ملين ڈالر ہوگيا ہے۔اس عرصے ميں امريکي برآمدات بھي دو ارب دو سو ملين ڈالرکم ہوگئي ہيں جبکہ امريکي درآمدات ميں چار ارب ايک سوملين ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ماہرين کا کہنا ہے کہ نجي  شعبوں ميں ہونے والے اخراجات ميں تيزي سے اضافہ امريکي درآمدات ميں اضافے کا باعث ہے - بعض ماہرين کا کہنا ہے کہ جنوري ميں تيل کي قيمتوں ميں اضافہ بھي امريکي تجارت کے خسارے اور درآمدات ميں اضافے کا  باعث بنا ہے ۔امريکا ميں تجارتي خسارے ميں اضافے اور  بجٹ بحران کي وجہ سے بے روزگاري کي شرح ميں تيزي سے اضافہ ہوسکتا ہے ۔امريکا کي متعدد معاشي مشکلات کے  باوجود  امريکي وزير خارجہ جان کيري نے شام ميں حکومت اور عوام کے خلاف برسرپيکار دہشت گردوں کے لئے ساٹھ ملين ڈالر کے بھاري بجٹ کا اعلان کيا ہے۔

.......

/169