8 مارچ 2013 - 20:30

پاکستانی عوام نے ایک بار پھر سانحۂ عباس ٹاؤن کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ملک میں شیعہ نسل کشی میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف ٹھوس اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کو پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم شہداء منایا گیا ۔اس موقع پر کراچی اور صوبۂ سندھ کے مختلف شہروں سمیت پاکستان کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں ۔ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء نے کہا کہ ملک بھر میں تسلسل کے ساتھ ملت جعفریہ کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے،کراچی، بلوچستان اور گلگت بلتستان تک بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
مظاہروں میں شریک افراد نے حکومت اور دہشتگردوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے شیعہ قتل عام میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری، شہداءکو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی جب کہ زخمیوں کو بھی فوری معاوضہ کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242/