ابنا: ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کی مدد سے بمباری کے دوران تین شدت پسند کو ہلاک کر دیا جبکہ شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔دوسری طرف اپر اورکزئی کے علاقے ات میلہ اور نندار میلہ میں جیٹ طیاروں کی فائرنگ سے مزید آٹھ شدت پسند مارے گئے، بمباری سے دہشتگردوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔اورکزئی پاکستان کی سات نیم خودمختار ایجنسوں میں سے ایک ہے جسے پاکستانی طالبان اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔یہ علاقہ پاکستانی طالبان کے رہنما حکیم اللہ محسود کا اصلی اڈہ تھا تاہم بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد طالبان قیادت نے جنوبی وزیرستان کا رخ کرلیا تھا۔دیگر چھ ایجنسیوں کے برعکس، اورکزئی ایجنسی کی افغانستان کے ساتھ سرحد نہیں لگتی تاہم یہاں کے محل وقوع کی وجہ سے عسکریت پسندوں کو دیگر ایجنسیوں میں کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔یہ ایجنسی افغان سرحد پر واقع خیبر اور کرم ایجنسی کے ساتھ ہے جبکہ اس کی سرحد پشاور اور کوہاٹ سے بھی لگتی ہے۔................242
7 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 397892
پاکستان: خیبر اور اپر اورکزئی کے قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ۱۱ شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھاکنے بھی تباہ کر دیے گئے۔