






اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ کوئٹہ کے لوگوں نے شہداء کے خاندان والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور کراچی میں ہونے والے شیعہ نسل کشی حملات کی مذمت میں ایک عظیم مجلس عزا کا اہتمام کیا۔ مجلس میں حاضر افراد کے بقول مجمع اتنا زیادہ تھا کہ کسی ہال میں بیٹھے کی جگہ نہیں تھی اس وجہ سے سڑک پر مجلس منائی گئی۔ یہ مجلس کوئٹہ کے ایک حکومتی عہدہ دار جناب قیوم چنگیزی، جامعہ امام صادق (ع) کے پرنسیپل حجۃ الااسلام و المسلمین اسدی اور دیگر علماء کرام کی موجودگی میں منائی گئی۔






