5 مارچ 2013 - 20:30

ناوابستہ تحریک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت میں بیان جاری کرکے ایک بارپھر ڈیپلومسی گفتگو کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کا واحد حل قرار دیا ہے ۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ناوابستہ تحریک نے اپنے ایک بیان میں جو کل شام اسے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے موسمی اجلاس کے موقع پر پیش کیا گیا اس بات پر تاکید کی کہ ایٹمی توانائی سے پرامن مقاصد کےلئےاستفادہ سبھی ممالک کا مسلمہ حق ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ناوابستہ تحریک کو اس بات پر یقین ہے کہ  آی اے ای اے ،اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق ،این پی ٹی کے تمام شقوں کے حوالے سے غیرجانبداری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی ۔ ناوابستہ تحریک نے اپنے بیان میں این پی ٹی میں شامل ممالک پر کنٹرولی اقدامات سے متعلق آی اے ای اے کو واحد با صلاحیت ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایجنسی کی سرگرمیوں پر کسی بھی ملک کی جانب سے دباؤ نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ اس سے ایجنسی کی کارکردگی اور اسکی حیثیت پر خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔
ناوابستہ تحریک نے مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق کوششوں کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق ایسا زون قائم کرنے کی حمایت کی۔
اپنے بیان میں ناوابستہ تحریک نے ایک بارپھر اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے ایران کی کسی بھی ایٹمی تنصیب پر حملے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ماحولیات پر خطرناک آثار مرتب ہوسکتے ہیں جبکہ اس طرح کا ممکنہ اقدام ،بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی منشور نیز بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ایجنڈے کی کھلی خلاف ورزی ہوگا۔