5 مارچ 2013 - 20:30

بحريني عوام نے ايک بار پھر مظاہرہ کرکے شہيد ہونے والے بحريني نوجوان کا جنازہ اس کے اہل خانہ کے حوالے کئے جانے کا مطالبہ کيا -

ابنا: بحريني نوجوان عيسي الجزيزي کو بحريني اور سعودي عرب کے فوجيوں نے گذشتہ چودہ فروري کو زہريلي گيس کے گولے کا نشانہ بنايا تھا جس کے بعد وہ زخموں کي تاب نہ لاکر شہيد ہوگيا تھا –
بحريني حکومت اس نوجوان کي لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کرنے سے گريز کررہي ہے –
بحريني عوام نے حکومت کے اس رويئے پر احتجاج کرنے کے لئے ابو صنيع ، توبلي ، العکر اور المالکيہ ميں ايک بارپھر مظاہرہ کيا - دوسري طرف بحريني اور سعودي فوجيوں نے مظاہرين پر حملہ کرکے متعدد مظاہرين کو زخمي کرديا –
خبروں ميں کہا گيا ہے کہ بحريني اور سعودي فوجيوں نےمظاہرين پر زہريلي گيس سے بھي حملہ کيا –
بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے منگل کو ايک گيارہ سالہ بچے کو مظاہرے ميں شرکت کے الزام ميں گرفتار کرليا ہے –
بحريني  مظاہرين نے پير کي رات بھي ملک کے مختلف علاقوں ميں نوجوان شہيد عيسي الجزيري کا جنازہ اس کے اہل خانہ کے حوالے نہ کئے جانے کے خلاف مظاہرے کئے-

.......

/169