3 مارچ 2013 - 20:30

سی آئي اے کے ایک سابق افسر پال پیلر نے اوباما حکومت کو نصحیت کی ہے کہ آلماتی مذاکرات کے نتیجے میں ایران سے مذاکرات کرنے کا جو موقع ملا ہے اسے ہاتھ سے نہ جانے دے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سی آئي اے کے اس سابق افسر نے نیشنل انٹرسٹ ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے میں مفاہمت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ فریقین یہ سمجھے ہیں کہ ہمارا مد مقابل ہمارے خلاف بدترین سازشیں کررہا ہے۔ پال پیلر نے جنہوں نے اٹھائس برسوں تک سی آئي اے میں افسر کی حیثیت سے کام کیا ہے کہتے ہیں کہ شدید بے اعتمادی کے باوجود الماتی مذاکرات امید افزا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ایران اور امریکہ نے الماتی میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے تو اس سے بری بات کوئي اور نہیں ہوسکتی کہ امریکہ کےتعلق سے ایران کی بے اعتمادی کی آگ پر مزید تیل ڈالا جائے۔ انہوں نے لکھاہے کہ امریکہ نے دوہزار دو میں ایران کے ساتھ تعاون کرنے کا موقع گنوادیا تھا، اس سال ایران اور امریکہ کے درمیاں تعاون کا ماحول تیار ہوا تھا لیکن صدر بش نے یہ موقع کھودیا اور آج بھی ہم کانگریس میں ایسے اقدامات دیکھ رہے ہیں جن سے ڈر ہے کہ نیا موقع بھی ہاتھ سے جانے کو ہے۔