ابنا: شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست فلسطین پر اپنے ناجائز قبضہ کو برقرار رکھنے کےلئے فلسطینیوں کے خلاف کسی بھی جرم کے ارتکاب سے گریز نہیں کررہی ہے،وہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرلیتی ہے جبکہ فلسطینیوں کی زراعتی زمینوں اور انکے گھروں کو بھی تباہ کرکے کسی بھی مخالفت کو گولیوں سے جواب دے رہی ہے۔
انہوں نے صہیونی کال کوٹھریوں میں فلسطینی قیدیوں کی تشویشناک صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھوک ہڑتال کرکے صہیونی حکومت کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوران حراست عرفات جرادات کی شہادت، صہیونی بربریت کا واضح نمونہ ہے ۔
شیخ عکرمہ نے مسجد الاقصی پر صہیونی فوجیوں اور انتہاپسندوں کے پےدرپے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ مسجدالاقصی کی حفاظت کےلئے سنجیدہ اور عملی اقدام کرکے صہیونیوں کی گستاخیوں کا جواب دیں۔
.......
/169
.....
/169