ابنا: اس مظاہرے کے دوران جو صہیونی ریاست کی جانب سے تعمیر کی جانیوالی دیوار کے خلاف منعقد ہوا تھا، صہیونی فوجیوں نے مظاہرین کے خلاف بڑے پیمانے پر زہریلی اور آنسو گیسوں کا استعمال کیا جسکے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کو جن میں سلام فیاض بھی شامل تھے دم گھٹنے کے باعث اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ زخمیوں میں کئی غیرملکی مظاہرین کے علاوہ ،ایک نامہ نگار اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
صہیونی فوجیوں نے بلعین گاؤں کے علاوہ ،نعلین ،المعسرہ اور نبی صالح میں بھی کل ہونیوالے احتجاجی مظاہروں میں شریک فلسطینی اور غیرملکی امن کارکنوں پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو زخمی کردیا ہے۔
.....
/169