ابنا: سعودي عرب ميں اردن کے سياسي کارکن خالد الناطور کي گرفتاري کے خلاف ان کے حاميوں نے مظاہرے کئے اور اردن کي حکومت پر الزام لگايا کہ وہ اس واقعے سے خود کو لاتعلق رکھنے کي کوشش کررہي ہے –
امان ميں انساني حقوق کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرنے والے خالد الناطور کے حاميوں کا کہنا ہے کہ اردن کي حکومت خالد الناطور کي گرفتاري کو نظر انداز کر رہي ہے- واضح رہےکہ ستائيس سالہ خالد الناطور ويب سائٹ کے ڈيزائنر ہيں جن کو چھہ جنوري دو ہزار تيرہ کو رياض کے بين الاقوامي ائرپورٹ پر پہنچتے ہي بغير کسي الزام کے گرفتار کر ليا گيا تھا-
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ ان کے اہل خانہ ابھي تک ان سے رابطہ نہيں کر سکے ہيں- اردن ميں عوامي مظاہروں کا سلسلہ تقريبا دو سال پہلے شروع ہوا تھا جو دو ہزار تيرہ کے پارلماني انتخابات کے بعد اور زيادہ شدت اختيار کرگئے تھے -
واضح رہے کہ اردن ميں پارليماني انتخابات ايسے عالم ميں منعقد ہوئے کہ سبھي سياسي جماعتوں اور پارٹيوں نے انتخابات کا بائيکاٹ کيا تھا-
.....
/169