ابنا: مصري صوبے الدقہليہ ميں حمدين صباحي کي قيادت ميں بڑي تعداد ميں لوگ سول نافرماني کي حمايت کر رہے ہيں- رپورٹوں کے مطابق الدقہليہ صوبے کے مرکزي شہر منصورہ ميں صدر محمد مرسي کے مخالفين اور پوليس کے درميان چھڑپوں کي خبريں موصول ہوئي ہيں –
رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ سول نافرماني کے حامي الدقہليہ کے گورنر ہاوس کي عمارت کے سامنے مظاہرہ کر رہے تھے کہ اخوان المسلمين کے حاميوں نے ان پر حملہ کر ديا-
ان چھڑپوں ميں درجنوں لوگ زخمي ہوئے ہيں- رپورٹ ميں کہا گيا ہےکہ پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کو لئےآنسو گيس کے گولے فائر کئے –
پوليس نےاسي طرح درجنوں مظاہرين کو گرفتار بھي کيا ہے-
واضح رہے کہ مصر کےحالات بحران کا شکار ہيں سب سے پہلے پورٹ سعيد صوبےکے باشندوں نے سول نافرماني شروع کي -
اخوان المسلين کي سياسي ونگ آزادي و انصاف پارٹي نے کچھ صوبوں ميں سول نافرماني کو مصنوعي قرارد يا اور کہا کہ اسکا مقصد ملک کے سياسي حالات کو خراب کرنا ہے - اخوان المسلمين کي سياسي ونگ آزادي و انصاف پارٹي کے ترجمان طارق مرسي نے الميادين ٹي وي چينل کو انٹريو ديتے ہوئےکہا کہ کہا کہ جب ديگر جمہوري طريقے موجود ہيں تو سول نافرماني کا کوئي مطلب نہيں ہوتا - ان کا کہنا تھا کہ سول نافرماني کا فيصلہ اختياري ہے کسي کو اس کے لئے مجبور نہيں کيا جا سکتا-
.......
/169