27 فروری 2013 - 20:30

امریکی حکومت نے ایران – پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے اس سلسلے میں پاکستان کو لالچ دینے کی کوشش شروع کردی ہے۔

ابنا: امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک- ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان ایسی سرگرمیوں سے گریزکرے جو پابندیوں کی زد میں آسکتی ہوں۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کو لالچ دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان میں توانائی بحران کا احساس ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان سے تعاون کررہا ہے، پاکستان کو چاہیے کہ امریکی تعاون سے فائدہ اٹھائے۔
امریکی حکومت کی جانب سے ایران – پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایک ایسے موقع پر کھلی مخالفت ہورہی ہے کہ پاکستان کے صدر اس منصوبے سے متعلق حتمی معاہدے پر دستخط کےلئے تہران پہونچے ہیں۔
اس سے قبل ایک امریکی اخبار نے اطلاع دی تھی کہ  اگرپاکستان نے ایران سے گیس کی خریداری شروع کی تو اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

.......

/169