24 فروری 2013 - 20:30

جمعیت علمائے اسلام ف اور مسلم لیگ ن کے مابین عام انتخابات میں تعاون کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس موقع پرمیاں نواز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے نگراں حکومت کے ناموں پر بھی غور اورتبادلہ خیال کیا گیا ،انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق ہوا ہے،انتخابات میں تعاون کیلئے دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔