24 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نےکہا ہے کہ ایران کی جانب سے 20فیصدی ایٹمی افزودگی بند کرنے کی صورت میں مغربی ممالک کوبھی ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم کرنا ہوگا۔

ابنا: علاءالدین بروجردی نے العالم ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کو یہ توقع نہیں رکھنی چاہیئے کہ پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی افزودگی بند کردے ۔ انہوں نے یورونیم کی افزودگی کے بارے میں ایران کے حق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ایران مستقبل میں اپنی ضروریات کے پیش نظر 20 فیصد سے بھی زیادہ حد تک یورونیم کی افزودگی کرے ۔ انہوں نےاس سلسلے میں مثال پیش کرتے ہوئےکہا کہ بڑے بحری جہازوں کے ایندھن کےلئے 40 سے50 فیصد افزودہ یورنیم کی ضرورت ہے اور ایران کو اپنی اس طرح کی ضروریات پورا کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیئے۔
علاء الدین بروجردی نے ایٹم بم کے حرام ہونے پر مبنی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فتوے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران این پی ٹی کا پابند ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فتوے پر مکمل عمل درآمد کا خواہان ہے۔