ابنا: اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی نے کل ایک بار پھر اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے جنگی جرائم ٹریبونل میں ٹرائل کیخلاف ہڑتال کی جبکہ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جسکے نتیجے میں جماعت اسلامی کے 3 کارکنان جاں بحق اور 12پولیس اہلکاروں سمیت 20زخمی ہو گئے۔
پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پولیس نے بیگناہوں پر گولی چلائی اور ہمارے کارکنوں نے پتھراﺅ نہیں کیا۔
.......
/169