ابنا: ترکی کے جنوبی صوبے میں شام کی حکومت کے حامی گروہوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جسکے دوران مظاہرین نے شام کے اندرونی معاملات میں انقرہ کی مداخلت کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ مظاہرین نے اس موقع پر ترکی میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف بھی نعرے لگائے ۔
ترکی میں نیٹوکی جانب سے پیٹریاٹ میزائلوں کی تنصیب کے خلاف گذشتہ چند مہینوں میں کئی بار احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ۔
.......
/169