ابنا: اعداد وشمار کے مطابق دسمبر کی بہ نسبت جنوری میں ہندوستان کو ایرانی تیل کی برآمد میں 3.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے مغرب کی پابندیوں کی ناکامی کا پتہ چلتا ہے۔ ہندوستان، تیل کی قیمت ، روپے میں دے رہا ہے۔
دوسری جانب چین کی ایک کمپنی " جوہای جنرونک " نے ایران کے خلاف پابندیوں کو بےاثر قراردیتے ہوئے اعلان کیا کہ رواں سال 2013 میں روزانہ دو لاکھ تیس ہزار بیرل تیل ،ایران سے خرید گی۔ اس چینی کمپنی نے اعلان کیا کہ امریکہ اور بعض دوسرے مغربی ممالک کی یکطرفہ پالیسیوں کا اس کمپنی کی پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور واشنگٹن کے دباؤ کے باوجود "جوہای جنرونک" ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے گی۔
.......
/169