ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق آج تہران میں ایران کی دفاعی صنعتوں کے ادارے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک اجتماع منعقد ہوا۔اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہاکہ ایران بے خوف و خطر تسلط پسندانہ نظام کے مقابل پوری طاقت کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی یہ طاقت و شجاعت ایرانی معاشرے میں جذبۂ ایثار و شہادت کے راسخ ہونے کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایرانی معاشرہ آج برتر ہے اور سب اس کی طاقت کے معترف ہیں تو یہ سب ایران میں جذبۂ ایثار و شہادت کے فروغ کا نتیجہ ہے۔
20 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393248
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران دشمنوں کے مقابل پوری طاقت کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے۔