ابنا: اطلاعات کے مطابق قطر نے شامی دہشت گردوں کی مالی مدد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ان دہشت گردوں کو 10 کروڑ ڈالر دئیے ہیں۔قطر کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطرکے ولیعہد تمیم بن حمد آل ثانی کے حکم پر قطر نے شامی حکومت کے خاتمے کے لئے شامی دہشت گردوں کی مالی مدد جاری رکھتے ہوئے ان دہشت گردوں کو 10 کروڑ ڈالر کی مالی مدد دی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق قطر نے دعوی کیا ہے کہ اس کی یہ مالی مدد انسان دوستانہ امداد کے سلسلے میں شامی عوام کے لئے ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے قطر نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلحہ اور اسلحہ جاتی سازوسامان حکومت شام کے مخالف مسلح باغیوں تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گا۔علاوہ ازیں قطر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے سفارتی سطح پر بھی پوری کوشش کررہا ہے۔
20 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393243
قطر کی طرف سے شام میں سرگرم دہشت گردوں کی مالی مدد جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔